سوات(زما سوات ڈاٹ کام)فضاگٹ کی پہاڑی میں آگ بھڑک اٹھی ، مشکل پہاڑی کی وجہ سے ریسکیو اپریشن میں مشکلات کا سامنا رہا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق فضاگٹ کی پہاڑی پر رہائشی علاقہ کے قریب آگ لگ گئی ہے، ریسکیو کے فائر فائٹرز اور فائر ویکلز موقع پر پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق ہواؤں اور مشکل پہاڑی راستہ کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پرا۔مقامی لوگوں اورریسکیو 1122 کے جوانوں نے کارروائی کرتے ہوئے 2 گھنٹے مسلسل جدوجہد کرتے ہوئے اگ کو قابو کر لیا۔