سوات (زما سوات ڈاٹ کام :17نومبر2017ء) چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے محکمہ سی اینڈڈبلیو کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ 500بستروں پر مشتمل سیدو شیریف ہسپتال، سوات جیل،بی ایس بلاک،گورنمنٹ جہانزیب کالج، گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول شاہدرہ ،گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکو ل ودودیہ،مینگورہ بس سٹینڈ، وکلاء پارکنگ پلازہ اوردیگر منصوبوں میں جاری ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار تیز کریں اور اُن کی مقررہ وقت میں تکمیل کو یقینی بنائیں اور اس سلسلے میں ہفتہ وار رپورٹ انہیں پیش کرتے رہیں، ناکامی کی صورت میں کسی بھی افسر کو سوات میں مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔وہ جمعرات کے روزڈیڈک آفس میں اجلاس کے موقع پر موجود افسران کو ہدایات دے رہے تھے جن میں ایس ای سی اینڈڈبلیوبلڈنگ ،ایکسین سی اینڈڈبلیو ،ایس ڈی او سی اینڈڈبلیوبلڈنگ اور دیگر شامل تھے۔ چیئرمین ڈیڈک نے تاکیدکی کہ تعمیراتی مراحل میں ناقص میٹیریل کے استعمال سے سختی سے گریزکیا جائے اور کسی بھی صورت میں منصوبہ میں تاخیر نہ کی جائے ورنہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔