فضل حکیم کا تعمیراتی کاموں میں بہترین میٹریل استعمال کرنے کی ہدایت

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 28 ستمبر 2018ء) ایم پی اے فضل حکیم خان سے ایکسیئن محکمہ ہائی وے انجینئر سجاد اور دیگر حکام کے ساتھ سڑکوں کی تعمیر ومرمت کے حوالے سے ملاقات ہوئی ملاقات میں فضل حکیم خان نے مینگورہ بائی پاس کی تعمیر ومرمت کو جلد سے جلد مکمل کرنے اور دیگر سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور کشادگی کا کام بروقت مکمل کرنے کے حوالے سے سختی سے ہدایات جاری کیں انہوں نے محکمے کے افسران کو سڑکوں کے تعمیر میں کوالٹی میٹریل کے استعمال کی بھی سختی سے ہدایت کی انہوں نے کہا کہ سوات اور خصوصا حلقہ پی کے 5میں جاری ترقیاتی کاموں کی تعمیر میں کوئی ٹال مٹول سے کام نہیں لیا جائے گا اس موقع پر ایکسئین ہائی وے انجینئر سجاد اورانجینئر شمشیر نے ایم پی اے فضل حکیم خان کو یقین دہانی کرائی کہ محکمہ ہائی وے کی جانب سے سوات میں جاری سڑکوں کے تعمیر میں کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی جبکہ حلقہ پی کے 5میں سڑکوں پر جاری تعمیراتی کام کو جلدسے جلد مکمل کیا جائیگا ۔

ایکسینبائی پاسسواتفضل حکیممٹیریلہائی ویزہدایات
Comments (0)
Add Comment