مردان (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 25 مئی 2018ء) فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ مردان کا گرینڈ آپریشن، پار ھوتی کے علاقہ شگو پل کے ایک گودام سے سات من انڈین گوشت و قیمہ برآمد کرکے ملزم جمشید کو گرفتار کرلیا گیا۔واضح رھے گوشت میں کیڑے پڑے تھے جسے قیمہ مشینوں پر رنگ و تھوڑی مقدار میں تازہ گوشت ملا کر قیمہ بنانے کے بعد شگو پل و دیگر علاقوں میں کھلے عام فروخت کیا جاتا تھا۔دوران تفتیش ملزم جمشید نے بتایا کہ انڈین گوشت کا منافع بحش کاروبارعرصہ دراز سے کررہاھے اور اس کے گودام و قیمہ مشینیں خاکسار منزل،غریب مارکیٹ ۔نیواڈا ۔پارھوتی۔خانکوٹو آلہ داد خیل ودیگر کئی شہری علاقوں میں موجود ھیں۔ملزم نے مزید بتایا کہ انڈین گوشت سے بنے قیمے کے بڑے خریدار کباب فروش و ھوٹل والے ھیں۔ملزم کے خلاف تھانہ ھوتی میں مقدمہ درج کرکے پابند سلاسل کردیا۔