سوات(زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 13 مئی 2018ء) قومی وطن پارٹی کے ڈویژنل چیئر مین فضل الرحمان نونو نے کہا ہے کہ قومی وطن پارٹی پختون قوم کی ترجمان پارٹی ہے۔اور قومی وطن پارٹی نے پختون قوم کے حقوق کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھا ئی ہے ۔ پختون قوم کی ثقافت سے بخوبی آگاہ ہیں اور پختون قوم کے تمام مسائل بخوبی جانتےہیں ۔ وطن پال ارگنائزیشن سوات کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی واحد پارٹی ہے جو پختونوں کی ثقافت اور ان کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لیڈرز پختون قوم میں ترقی اور خوشحالی لانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ آنے والا دور قومی وطن پارٹی کا ہے ۔انشاء اللہ 2018 الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے پختون قوم کے مسائل حل کریں گے ۔