سوات(زما سوات ڈاٹ کام:02انومبر2017ء)قومی وطن پارٹی کے اہم رہنماء اور سابق امیدوار افضل شاہ باچہ کی پی ٹی آئی میں شمولیت ،باقاعدہ اعلان اتوار کے روز کریں گے ،قومی وطن پارٹی سوات کے اہم رہنماء اور سابق امیدوار پی کے اکیاسی افضل شاہ باچہ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا اور اسکا باقاعدہ اعلان اتوار کے روز اپنی رہائش گاہ پر کریں گے جس میں خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلی پرویز خٹک کی شرکت متوقع ہے ،افضل شاہ باچہ کا تعلق سوات کے اہم سیاسی خاندان سے بھی ہے ۔