سوات (زما سوات ڈاٹ کام)لاسونہ /این سی اے کے زیر اہتمام ٹی ایم اے مینگورہ میں ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں لاسونہ و این سی اے کی جانب سے مینگورہ شہر کے مختلف جگہوں میں کورونا ء وباء کے دوران لگائیں گئے ٹینکیوں کے حوالے سے تفصیلی روشنی ڈالی گئی، اس موقع پر ٹینکیوں کی ایگریمنٹ سائن کی گئی اور عام لوگوں کے حوالے کردئیے گئے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لاسونہ کے پروگرام منیجر نورمارلک اور مہناز نے کہا کہ ہم عوام کے بے حد مشکور ہے کہ انہوں نے کہ لگائیں گئے ٹینکیوں کاخاص خیال رکھا ہے اور امید رکھتے ہیں کہ آئندہ کے لئے بھی رکھیں گے، انہوں نے کہا ہمارا پراجیکٹ 30ستمبر تک محدود ہے اس وقت تک ہم اس کے لئے صابن اور ریپیرنگ کے سامان مہیاکریں گے اس کے بعد ٹینکیوں کا خیال رکھنا عوام کی ذمہ داری ہے اور ہم سب کو چاہیئے کہ ہم اپنے آس پاس لگائیں گئے ہر ضرورت کی اشیاء کا خیال رکھیں، انہوں نے کہا کہ عوام نے پہلے بھی خیال رکھا ہے اور آئندہ کے لئے بھی رکھیں گے، اس موقع پر شرکاء میں ہاتھ دھونے کے لئے لگائیں گئے ٹینکیوں کے لئے صابن اور دیگر سامان تقسیم کی گئی جس پر شرکاء نے لاسونہ و این سی اے شکریہ ادا کیا کہ ہم ان کے بے حد مشکور ہے کہ انہوں نے ہمارے صحت کے خیال رکھنے کے لئے کورونا وباء میں احسن کرادار ادا کرکے مینگورہ شہر کے مختلف جگہوں میں ہاتھ دھونے کے لئے ٹینکیاں لگائیں ہیں اور یقین دہانی کرائی کہ ان کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے اور اچھی طریقے سے ان کا خیال رکھیں گے۔