لوئے بنڑ،لڑکی اغواء کرنے کی کوشش،پانچ افراد گھر میں گھس گئے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔27اگست 2017ء )سوات کے علاقے لوئے بنڑ میں رشتہ کے تنازعہ پرپانچ افراد گھر میں گھس گئے، فائرنگ کرتے ہوئے لڑکی اغوا کرنے کی کوشش،اہل محلہ کی مداخلت پر ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کوکارئی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کوگرفتار کرلیا، پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سوات کے علاقے لوئے بنڑ میں ملزمان دوا خان ، سہراب ساکنان سور بنڑ سرسردارے، جمد اعلی، فضل گل اور شیر ملوک ساکنان کوکارئی جن کا گل سعید ولد غزالے ساکن لوئے بنڑ سے رشتہ کا تنازعہ چل رہاتھا کے گھر میں رات کی تاریکی میں گھس گئے اور اس کی بیٹی مسماۃ ’’ص‘‘ کو اغوا کرنے کی کوشش کی، شور پر اہل محلہ نے اکھٹے ہوکر مداخلت کی جس پر ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے تاہم نشان دہی پر کو کارئی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان فضل گل اور شیر ملوک جو جرگہ ممبران بتائے جاتے ہیں کو گرفتار کرلیاہے جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے ، پولیس نے مزید کارروائی کے لئے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

KidnappingKokarai