مالم جبہ،بارات میں شامل گاڑی کھائی میں جا گری،پانچ افراد زخمی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام :15دسمبر2017ء)وادی مالم جبہ میں شدیدبرف باری کے دوران بارات میں شامل موٹر کار ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک ہی خاندان کے پانچ افراد زخمی ہوگئے جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ مقامی پولیس اور شہریوں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا۔

Accidentmalamjabba