سوات(زماسوات ڈاٹ کام:14اکتوبر2017ء) مالم جبہ میں ٹریکٹر کھائی میں گرنے سے ڈرائیور جاں بحق ہوگیا،پولیس کے مطابق مالم جبہ کے علاقہ سیرئی میں عزت نواب ولد عقل نواب کسی کام کے لئے جا رہا تھا کہ راستے میں ٹریکٹر بے قابو ہو کر کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔