سوات (زما سوات ڈاٹ کام:11مارچ2018) ملم جبہ میں محکمہ فارسٹ کا غیر قانونی تجاوزات کے خلاف اپریشن ، سیم سنز کی طرف سے جنگلے اور خاردار تاریں اتارلی گئی ، سیکورٹی کے نام پر سیم سنز کمپنی کی جانب سے ملم جبہ میں غیر قانونی طورپر زمین پر قبضہ کرنے کیلئے جنگلے اور خاردار تارلگائے گئے تھے جس پر محکمہ فارسٹ نے ایکشن لیتے ہوئے محکمہ کے افسران کے چھاپہ مار ٹیم نے کاروائی کرکے جنگلے اور خاردار تار اتار کر قبضے میں لے لی ، محکمہ فارسٹ حکام کے مطابق سیم سنز کمپنی کو چیئرلفٹ کے لئے 12ایکڑ ززمین دی گئی تھی جبکہ انہوں نے اس سے زائد زمین پر خاردار تار لگاکر سیکورٹی کے نام پر قبضہ کی تھی ، اب سوات میں حالات مکمل پر آمن ہے اسلئے اس زمین کو واگزار کرانے کے لئے خاردار تار اتار کر زمین محکمہ فارسٹ نے اپنے قبضے میں لے لی اور مذکورہ زمین ایک شخص فراڈ کا غذات کے ذریعے ہڑپ کرنے کی کوشش میں ہے ، جس پر نیب نے کاروائی شروع کی ہے ، محکمہ فارسٹ کی زمین کسی کو بھی دینے یا اس پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔