مانکیال میں طلباء کی گاڑی دریائے سوات میں جاگری،متعدد زخمی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام :12 مئی2018) سوات کے وادی مانکیال میں لاہور سےآئے ہوئے طلباء کی گاڑی دریائے سوات میں جاگری، تین طالب علم زخمی ہوگئے ،پولیس ذرائع کے مطابق فلائن کوچ جس میں لاہورکے قرشی یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے طلباء سوار تھے وادی کالام کی طرف جا رہے تھے،ان کی گاڑی مانکیال کے قریب دریائے سوات میں جاگری، جس کےنتیجے میں درجنوں طلبہ زخمی ہوئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد میں مقامی لوگ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمی افراد کو دریائے سوات سے نکال لیا، ۔ مقامی لوگوں کے مطابق تین زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی۔ جن کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

AccidentDrownedKalamSwat River
Comments (0)
Add Comment