اشتہار

ماڈل کریمنل کورٹ نے دوہرے قتل کے مقدمے میں چار ملزمان کو عمر قید سنادی

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے کریمنل ماڈل کورٹ کی اے ڈی جے حاجرہ رحمان کی عدالت میں تحصیل کبل ہزارہ دوہرے قتل کے کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا، عدالت نے چار افراد کو عمر قید بمعہ پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی، عدالت نے تین افراد کو بری کر دیا جبکہ دو ملزمان کو اشتہاری قرار دیدیا، کبل کے علاقہ ہزارہ میں 2017 میں جائیداد کے تنازعے پر دوہرے قتل کا واقعہ پیش آیاتھا،

کریمنل ماڈل کورٹ ملاکنڈ ڈویژن عدالت کی جج حاجرہ رحمان نے کبل ہزارہ میں 2017 کو دوہرے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے چار افرادجلال الدین،زاہد خان، جمال الدین پسران بدرمنیر عرف منیرے اور معراج الدین ولد سراج الدین ساکنان کبل ہزارہ کو عمر قید کی سزا اور پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے سمیت 201 دفعہ کے تحت 7,7 سال قید،15AA کے تحت دس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی جبکہ شک کی بناء پر گرفتار بدر منیر، برہان الدین اور تاج الدین کو بری کر دیا عدالت نے دوملزمان انعام الدین، کمال الدین کو اشتہاری قرار دیدیا، واضح رہے کہ 2017 میں دوہرے قتل کے واقعے میں سرفراز خان اور عرفان اللہ قتل ہوئے تھے۔

اشتہار

death sentenceLife jailedModel Criminal court
Comments (0)
Add Comment

اشتہار