ماہ رمضان کی آمد،گرمی اور لوگ شیڈنگ کے ستائے شہری سیاحتی علاقوں کا رخ کرنے لگے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام :06مئی 2018)رمضان کی آمد کے ساتھ شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے شہریوں نے سوات کوہستان کے یخ بستہ علاقوں کا رخ کرلیا۔شہری قافلے کی شکل میں سوات کوہستان کے سیاحتی علاقوں، بحرین، کالام، اشو، مٹلتان،اتروڈ اور گبرال کی جانب رواں دواں ہیں۔مقامی ذرائع کے مطابق کالام سڑک پر تعمیراتی کام کے باعث آنے والی گاڑیاں گھنٹوں پھنسی رہتی ہے جس سے مسافر شدید اذیت میں مبتلا ہوتے ہیں۔مقامی لوگوں اور سیاحوں نے تحصیل انتظامیہ بحرین سے مطالبہ کیا ہے سڑک پر تعمیراتی کام کے دوران متبادل راستہ بنایا جائے اس کے ساتھ ساتھ ہوٹلوں، فلیٹس اور اشیائے خورد و نوش کی بڑھتی قیمتوں پر نظر رکھی جائے تاکہ روزہ داروں کے لئے آسانی پیدا ہوجائے اور وہ ماہ صیام میں اپنی عبادات کے لئے سیاحتی علاقوں میں رہائش اختیار کرسکیں۔

KalamTouristsUpper Swat
Comments (0)
Add Comment