متحدہ لیبر یونین ٹی ایم اے کی جانب سے تنخواہوں کی بندش کے خلاف احتجاج

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:29دسمبر2017ء)متحدہ مزدور یونین ٹی ایم اے مینگورہ کے سنیٹری ورکروں اور ٹیوب ویل آپریٹروں نے واسا ء کمپنی کے خلا ف تخواہوں کی بند ش اور یونین کے ساتھ معاہدہ کرنے کی وجہ سے ہڑتال کی اور ڈی سی آفس تک احتجاجی مارچ اور مظاہرہ کیا ، جس کی قیادت چیئرمین ڈاکٹر خالد محمود ، صدر بخت کرم ، سینئر نائب صدر محمد نواز نے کی ، احتجاجی مظاہرین سے اسسٹنٹ کمشنر تحصیل بابوزئی شہا ب محمد خان نے مذاکرات کئے جس میں تنخواہوں کی بند ش اور یونین کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے بحث مباحثہ کیاگیا ، مظاہرین نے اے سی سوات کو واضح کیا کہ ہمارے ملازمین قانون اور رولز ریگولیشن کے تحت صبح سے لیکر دوپہر تک اپنے اپنے ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں مگرمہینہ پورا ہونے کے باوجود واساء کے سی او ہمارے ساتھ تنخواہوں میں ٹال مٹول کر رہے ہیں اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی شہاب محمد خان نے کہا کہ ملازمین کی تمام تنخواہیں ریلز ہوچکی ہیں اور آئندہ واساء بورڈ کے سامنے یونین کا معاہدہ رکھ کر بحث کی جائیگی۔

Protest