محلہ نویکلے میں ایک ہفتے سے کربلا کا سماں،علاقہ مکین رُل گئے

سوات  (زما سوات ڈاٹ کام:12اکتوبر2017ء) مینگورہ کے محلہ نویکلے،امیر خان میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے،ٹیوب ویل گزشتہ ایک ہفتے سے خراب پڑا ہے جبکہ محکمہ ٹی ایم اے نے بھی چھپ سادھ لی ہے،مقامی ذرائع کے مطابق محلہ نویکلے،امیر خان اور ملحقہ علاقہ جات میں ٹیوب ویل کی خرابی نے پانی کی شدید قلت پیدا کردی ہے جس سے علاقے کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پانی کی شدید قلت سے علاقہ کربلا کا منظر پیش کر رہا ہے جبکہ بار بار متعلقہ حکام کو آگاہ کیاگیا لیکن ابھی تک کسی قسم کی شنوائی نہ ہو سکی ہے،علاقہ مکینوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر جلد ازجلد ٹیوب ویل ٹھیک نہ کیا گیا تو سڑکوں پر نکل کر احتجاج پر مجبور ہوں گے۔

Nawey KaleyTMAWater Shortage