سوات(ویب ڈیسک ) سخاکوٹ میں سماجی کارکن محمد زادہ کے قتل کے خلاف عوامی احتجاج جاری ہے جبکہ مین روڈ کو ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ اور متعلقہ اسٹنٹ کمشنرز کو اپنے عہدوں سے فارغ کردیا۔ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو دونوں افسران کو فوری طور او ایس ڈی کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔وزیر اعلی کی دونوں کے خلاف انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی جاری۔