محکمہ پبلک ہیلتھ کی غفلت نے خاتون کی جان لے لی،بارہ افراد زخمی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام :یکم مئی2018)محکمہ پبلک ہلتھ کی غفلت نے خاتون کی جان لے لی جبکہ بارہ افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل کبل کے علاقے سرسینئی میں محکمہ پبلک ہیلتھ کے اہلکاروں عمر رشید ولد محمد رشید سکنہ سرسینئی اور کامران ٹیوب ویل کے لئے نصب ٹرانسفارمر کو بغیر واپڈا کی اجازت کے اُٹھا لے گئے اور بجلی کے گیارہ ہزار کے وی HTکے تاریں ہیوی لائن LTسے ٹکرانے سے وولٹیج میں اضافہ ہوا اور علاقہ سید نگر،قاضی آباد اور ملحقہ علاقہ جات میں گھروں میں موجود بجلی کے آلات جل گئے جبکہ ایک خاتون مسماۃ(ف) زوجہ شہنشاۃ بجلی کے زوردھار جھٹکے سے جاں بحق اور بارہ افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا،کبل پولیس کے مطابق پیش آنے والے واقعے کی ایف آئی آر عمر رشید اور کامران کے خلاف درج کرلی گئی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے ۔

deadinjuredKabal