محکمہ بہبود آبادی سوات کے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کے اعزاز میں الوداعی تقریب

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 04 مئی 2018ء) محکمہ بہبود آبادی سوات کے زیر اہتمام ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام.تفصیلات کے مطابق محکمہ بہبود آبادی سوات کے زیر اہتمام ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی . ضلعی پاپولیشن ویلفئر آفیسر نوشروان خان نے محکمہ کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کو بجٹ میں کمی کے باعث ادویات کی فراہمی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے .اس موقع پر مہمان خصوصی ضلعی ناظم سوات محمد علی شاہ نےخطاب کرتے ہوئے محکمہ کی کارکردگی کو سراہا اور محکمہ بہبود آبادی کو ادویات کی بروقت فراہمی کی بھی یقین دہانی کرائی انہوں نے کہا کہ محمکہ کے ملازمین کی اپ گریڈیشن کے مسئلے کو فوری طور پر اعلیٰ حکام تک پہنچانے کے بھی یقین دہانی کرائی.

آبادیالوداعیبہبودپاپولیشنتقریبریٹائرڈمحکمہ