سوات (زما سوات ڈاٹ کام۔11ستمبر2017ء) محکمہ صحت کے پی ای او سردار عالم کی ضلع ناظم کو سنگین تنائج کی دھمکیاں اور بد اخلاقی ، ضلعی کو نسلران ضلع ناظم کے ہمراہ پی ای او آفس پہنچ گئے ، پی ای او دفتر کو تالہ لگاکر فرار ، ڈی پی او کو کاروائی کے لئے درخواست دے دی ، گذشتہ روز ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ خان نے محکمہ صحت کے پی ای او سردار عالم کو کسی کام کی غرض سے فون کیا ، جس پر سردار عالم آگ بگولہ ہوگئے اور انہوں نے ضلع ناظم محمد علی شاہ خان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی اور بد تمیزی اور بداخلاقی کی اور سوات کے عوام کو گالیاں دی اور فون بند کردیا جس پر ضلع کونسلران راحت علی خان ، فیاض علی شاہ ، شاہ ولی خان ، عطاء اللہ خان ، مقصود علی خان ،ا فضل شاہ باچہ اور دیگر ضلع ناظم محمد علی شاہ کے ہمراہ پی ای او کے آفس پہنچ گئے جہاں پر پہلے سے سرادر عالم اپنے دفتر کو تالہ لگاکر فرار ہوچکے تھے ، واقعہ کے بعد چیئرمین ہیلتھ کمیٹی افضل شاہ باچہ نے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کو باقاعدہ کاروائی کے لئے درخواست دے دی ، اس موقع پر ضلع ناظم محمد علی شاہ خان نے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم عوام کے خادم ہے اور اس طرح یہ تمام افسران عوام کے خادم ہے ، سوات کے عوام کی بے عزتی اور یہاں پر افسران کی بدمعاشی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائیگی ، انہوں نے کہا کہ مذکورہ افیسر نے کہا ہے کہ میں ڈبلیو ایچ او کا نوکر ہوں تنخواہ مجھے وہ دیتے ہیں نہ آپ اور نہ حکومت پاکستان ، انہوں نے کہا کہ سوات میں بدمعاش اور بداخلاق افسران کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے ، اس سلسلے میں جلد ضلع کونسل کا اجلاس بلا یا جائے گا ۔