سوات(زما سوات ڈاٹ کام:18اپریل2018)محکمہ فوڈ سوات کے انسپکٹر ریاض خان،فوڈ انسپکٹر اعظم خان نے اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ سٹاف کے ہمراہ عوامی شکایات پر خوازہ خیلہ بازار کے مختلف دکانداروں جس میں کریانہ مرچنٹ،کباب فروش،جنرل سٹوراور سبزی، فروٹ فروشوں کو نرخ ناموں اور ذائدالمیعاداشیائےخورد نوش کی فروخت پرجرمانہ کیا گیا ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انسپکٹر ریاض خان نے کہاکہ عوام کے بار بار شکایات پر خوازہ خیلہ بازار کا دورہ کیا کچھ دکانداروں کے ساتھ ایکسپائری اور نرخ نامے نہ ہونے پر جرمانہ کیا گیااور دیگر دکانداروں کو وارننگ دی کہ آئندہ کسی کے ساتھ رعایت نہیں کی جائے گی۔