سوات (زما سوات ڈاٹ کام:20مارچ2018)تحفظ صارفین عدالت سوات نے محکمہ ہائی وے کے ایکسئین اور ایس ڈی او کے خلاف عدم حاضری پر بلا ضمانت وارنٹ جاری کرنے کے احکامات جاری کردی ، آئندہ پیشی 27مارچ 2018 کو ہوگی ، تفصیلات کے مطابق تحفظ صارفین عدالت سوات کے جج سید زمرد شاہ کے عدالت میں اہلیان جامبیل کی طرف سے اکبر حسین ناظم نے کوکارئی جامبیل روڈ تعمیر مرمت نہ کرنے کے خلاف محکمہ ہائی وے ایکسیئن اور ایس ڈی او کے خلاف درخواست دائر کی تھی ، درخواست میں اکبر حسین نے موقف اختیار کیا تھا کہ کافی وقت گزرنے کے باوجود بھی روڈ کے تعمیر اور مرمت نہیں کررہے ہیں ، اس سے پہلے محکمہ ہائی وے کے ایکسیئن اور ایس ڈی او نے عدالت کے سامنے وعدہ کیا تھا کہ جنوری میں کوکارئی روڈ کی تعمیر مکمل ہوگی اور جامبیل روڈ اپریل تک مکمل کی جائیگی ، محکمہ کے عدم دلچسپی کے وجہ سے دوبارہ تحفظ صارفین عدالت میں دوبارہ درخواست جمع کی جس میں قانونی تقاضے پورے ہوگئے ، محکمہ کے افسران نے ثمن وصول کرنے کے باجود عدالت میں حاضر نہیں ہوئے ، عدالت میں عدم حاضری پر فاضل عدالت تحفظ صارفین نے ہائی کے ایکسئین اور ایس ڈی او کے خلاف بلاضمانت وارنٹ جاری کرنے کا حکم دیا ، حکم میں مزید 27 مارچ 2018 کو پیش ہونے کا حکم سنا گیا ، واضح رہے کہ تحفظ صارفین عدالت عام سادہ کاغذات پر عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کررہے ہیں یہ بھی اس سلسلے کے کڑی ہے اس سے پہلے بھی مینگورہ شہریوں کی دلیرانہ مسئلہ سوئی گیس بھی حل کرنے میں نمایا کردار رہا ہے ۔