مدین میں سوات پیلس ہوٹل بشیگرام کا افتتاح کردیا گیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام :30اپریل2018)سوات پریس کلب کے چیر مین شہزاد عالم نے سوات پیلس ہوٹل بشیگرام کا باقاعدہ افتتاح کردیا، اس موقع پر سوات یونین اف جرنلسٹ کے صدر فضل رحیم خان ۔الکیشن کمیٹی کے چیر مین حضرت بلال ماما جی ۔ہوٹل کے مالک عمران خان اور دیگر بھی موجود تھے شہزاد عالم نے کہا کہ چیل روڈ پر سوات پیلس جیسے ہوٹل کا افتتاح یہاں کے سیاحوں کیلیے کسی بھی تحفے سے کم نہیں کیونکہ اس جنت نظیر وادی میں ایک بہترین ہوٹل اور ریسٹورنٹ کی شدید کمی محسوس ہو رہی تھی جو سوات پیلس نے پوری کردی اور اب یہاں پر سیاحوں کی آمد میں مزید اضافہ ہوجایئگا کیونکہ اب انہیں ہیاں پر رہائش کے بہترین مواقع میسر ہو گئے ہیں۔

HotelInaugurationMadyanPress Club