سوات (زما سوات ڈاٹ کام۔16اگست2017ء)سوات کے علاقے مدین میں ٹریفک حادثہ، ایک جاں بحق تین افراد شدید زخمی ہوگئے، پولیس ذرائع کے مطابق مدین کے علاقے میں گرڈ اسٹیشن کے قریب رات کے وقت تین افراد وزیر ولد علیم خان ساکن برکلے مدین، ثناء اللہ ولد محمد نوروز ساکن مدین اور محمد اقبال ولد شیر زادہ ساکن برکلے موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے مخبو ط الحواس شخص جس کا نام معلوم نہ ہوسکا سے ٹکرانے کے باعث چاروں افراد شدید زخمی ہوگئے ، زخمیوں میں دو افراد کی حالت تشویشنا ک بتائی جاتی ہے، واقعہ کے بعد تمام زخمی افراد کو مدین اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ بعد ازاں دوشدید زخمیوں کو سیدوشریف اسپتال منتقل کیا گیاہے، دوسری جانب مخبوط الحواس شخص کی شناخت نہ ہونے پر مدین پولیس نے اس کی لاش امانتاً دفن کرلی ہے۔