سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مدین کے عوام کا وزیراعلیٰ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، وزیر اعلیٰ کو گاڑی سے اترنے نہیں دیا، پولیس کا عوام پر لاٹھی چارج، وزیراعلیٰ خانہ پری کرکے واپس چلے گئے۔ سوات کے علاقے مدین میں وزیر اعلیٰ محمود خان کے دورہ کے موقع پر علاقہ عوام نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور مین روڈ بلاک کرکے وزیراعلیٰ کو گاڑی سے اترنے نہیں دیا۔ مظاہرین کا موقف تھا کہ سیلاب کے بعد اب حالات واپس معمول کے مطابق آگئے ہیں تو وزیراعلیٰ یہاں کیا کرنے آئے ہیں، جب سیلاب میں ہمارا نقصان ہو رہا تھا اور ہم امداد کے منتظر تھے تو وزیراعلیٰ نے ہماری خیریت تک نہیں پوچھی۔ مظاہرین کو منشتر کرنے کے لئے پولیس نے لاٹھی چارج کا استعمال کیا اور لوگوں کو منشتر کیا، تاہم وزیراعلیٰ کا دورہ بے سود رہا اور وہ خالی جگہ پر کرکے واپس چلے گئے۔