دیر بالا(زما سوات ڈاٹ کام ۔24ستمبر2017ء)تحریک انصاف کے ایم این اے مرادسعید اور جہانگیر ترین ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے،پائلٹ نے انہتائی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی قیمتی جانوں کو بچا لیا ، ذرائع کے مطابق دیر بالا میں پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ ہورہا تھا جس میں شرکت کے لئے جہانگیر ترین او رمرادسعید ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسلام آباد سے دیر جا رہے تھے،موسم کی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر تیز ہواؤں اور گہرے بادلوں کی لپیٹ میں آگیا اور ہیلی کاپٹر کا توازن بگڑنے لگا ،تاہم پائلٹ نے بڑی مہارت سے ہیلی کاپٹر کو سنبھالتے ہوئے واپس بنی گالا اسلام آباد پہنچا دیا اور یوں مراد سعید و جہانگیر ترین سمیت کئی جانیں بچ گئیں۔