سوات(خبرونہ ڈاٹ کام:14اکتوبر2017ء) این اے 29 سوات سے تحریک انصاف کے منتخب رکن قومی اسمبلی نجی ٹی وی چینل بول نیوز کے ملازم نکلے۔ مراد سعید بول ٹی وی کے ایک پروگرام کے پینل کا حصہ ہیں جہاں دیگر جماعتوں کے رہنماﺅں کے ساتھ بیٹھ کروہ سیاسی تبصرے کرتے ہیں ۔ ان تبصروں کے عوض مراد سعید کو ادارے کی جانب سے ماہانہ ایک لاکھ 18 ہزار 140 روپے تنخواہ ادا کی جاتی ہے۔ سوشل میڈیا پر لیک ہونے والی مراد سعید کی تنخواہ کی سلپ دیکھ کر پتا چلتا ہے کہ ان کی بنیادی تنخواہ 71 ہزار 475 روپے ہے جبکہ انہیں 46 ہزار 665 روپے الاﺅنسز کی مد میں دیے جاتے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ حیران کن طور پر مراد سعید اچھی خاصی تنخواہ تو وصول کرتے ہیں لیکن ان کی تنخواہ کی سلپ میں ٹیکس کی ادائیگی کا کہیں بھی ذکر نہیں ہے جس سے یہی تاثر ملتا ہے کہ وہ ٹیکس ادا نہیں کر رہے اور ممکنہ طور پر کیش کی شکل میں تنخواہ وصول کرتے ہیں۔واضح رہے کہ سلپ اصلی یا نقلی اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی اور نہ ہی مراد سعید کی جانب سے اس حوالے سے کوئی موقف سامنے آسکا ہے۔