مرغزارٹاؤن سے بائی پاس روڈ تک لنک روڈ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:03دسمبر2017ء) مرغزار ٹاؤن سے بائی پاس روڈ تک ساڑھے چارکروڑ روپے کی لاگت سے لنک روڈ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ، لنک روڈ کا مقصد شہر پر ٹریفک کا بوجھ کم کرنا ہے ، فضل حکیم خان چیئرمین ڈیڈک کمیٹی ، پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی اور ڈیڈک کمیٹی کے چیئرمین فضل حکیم خان نے گذشتہ روز مرغزار ٹاؤن سے بائی پاس روڈ تک لنک روڈ کا سنگ بنیاد رکھ دیا ، اس موقع پر انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوا ایک میٹر کے اس لنک روڈ پر ساڑھے چارکروڑ روپے کی لاگت آئیگی جس سے مینگورہ شہر پر ٹریفک بوجھ کم ہونے ساتھ ہزاروں لوگوں کو فائدہ ہوگا ، انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد لنک روڈبنا کر شہر پر ٹریفک کا بوجھ کم کرنا ہے ، اس موقع پر تحصیل کونسلرز زاہد خان عرف باز خان ، اقبال کاکا جی ، شاہد علی خان اور دیگر بھی موجود تھے

Fazal HakeemPTiRoad