مرغزارٹاؤن کے عوام نے منشیات فروشی میں ملوث خاندان کو علاقہ بدر کرنے کا مطالبہ کردیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔31جولائی 2017ء )مرغزارٹاؤن کے عوام نے منشیات فروشی میں ملوث فیملی کو علاقہ بدر کرنے کا مطالبہ کردیا،چرس ،ہیروئن اور دیگر منشیات کھلے عام فروخت ہورہی ہے جس کے سبب اہل علاقہ سخت پریشانی میں مبتلاہیں،اس حوالے سے مرغزارٹاؤن کے سرکردہ افراد محمد رسول خان،سلطا ن محمود،بخت منیر،اختر علی ،محمد عثمان اوردیگر نے اہل علاقہ کے ہمراہ سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مرغزارٹاؤن میں جان بانو،سیما،کائنات اور آصف پر مشتمل خاندان خودکو فنکار ظاہرکرکے کھلے عام منشیات فروخت کررہے ہیں جس کے سبب نئی نسل کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے ،انہوں نے کہاکہ روزانہ سینکڑوں کی تعدادمیں منشیات کے عادی افرادیہاں منڈلاتے رہتے ہیں جس کے سبب مقامی لوگوں کو سخت مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے،انہوں نے کہاکہ پولیس ان منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کررہی ہے مگر مذکورہ فیملی پینترے بدل بدل دھندہ جاری رکھی ہوئی ہے تاہم اب تک اس خاندان کے کئی افراد کو گرفتار بھی کیا جاچکاہے جن کیخلاف مختلف تھانوں میں متعددایف آئی آر بھی درج ہیں،انہوں نے کہاکہ اگر کوئی شخص اس فیملی کیخلاف آواز اٹھائے یا اسے منشیات فروشی سے روکنا چاہئے تو وہ اپنے خلاف آوازاٹھانے والوں پر الزامات لگاتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ اس سے قبل ہم نے منشیات فروشوں کیخلاف مظاہرے بھی کئے کہ وہ فنکار نہیں منشیات فروش ہیں جو نئی نسل کو تباہ کرنے کے درپے ہیں ،جب بھی اس فیملی کا کوئی فرد گرفتار ہوجائے تو چند ہی دن بعد پھر رہا ہوکر پھر سے منشیات فروشی شروع کردیتا ہے،انہوں نے پولیس حکام سے مطالبہ کیا کہ جلد ازجلد مرغزار ٹاؤن میں موجود منشیات فروش فیملی کیخلاف کارروائی عمل میں لائے اوراسے علاقے سے نکالیں تاکہ ہماری نوجوان نسل کا مستقبل تباہی سے بچ سکے۔

PolicePress conference