مرغزار روڈ پر ٹریفک حادثے میں چار افراد زخمی ہو گئے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔19ستمبر2017ء )سوات کے علاقے مرغزار روڈ پر ٹریفک حادثہ، چار افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مرغزار روڈ پر ٹریفک حادثہ ہوا جس میں چار افراد زخمی ہوگئے ، حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر تمام زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی تاہم دو افراد شدید زخمی ہونے پر انہیں سیدوشریف اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ،ا سپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

AccidentMarghazar