مرغزار کے پہاڑوں میں آگ لگنے سے سیکڑوں درخت جل کر راکھ ہو گئے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:16جنوری2017) سیدو شریف کے علاقہ مرغزار کے تین پہاڑوں میں آگ لگنے سے سیکڑوں درخت جل کر راکھ ہوگئے۔ ذرائع ک مطابق سیدو شریف ک علاقے مرغزار میں پیر کی رات نامعلوم وجوہات کی بنا پر ایک پہاڑ میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دیگر دو پہاڑوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا،مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت منگل کی سہ پہر تک دو پہاڑوں میں لگی آگ پر قابو پالیا جبکہ ایک پہاڑ میں آگ تاحال پھیل رہی ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ سے پہاڑوں میں موجود سیکڑوں درخت جل کر راکھ ہوگئے۔

FireJungleMarghazar