مزید گندگی برداشت نہیں،کوئی دوسری جگہ ڈھونڈی جائے،علاقہ مکین شیرآباد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔12ستمبر2017ء )سوات میں مینگورہ شہر بھر کی گندگی دریائے سوات کے کنارے پھینکنے کے خلاف ایم پی اے عزیزاللہ گران نے شیر آباد اور اوگدے کے مکینوں کے ہمراہ ٹی ایم اے مینگورہ کی گاڑیاں روک دیں ،شہر کی گندگی کے لئے شہر ہی میں جگہ مختص کرنے کا مطالبہ کردیا ،گندگی سے علاقے کے مکینوں کا بدبو سے برا حال اور پانی آلودہ ہورہا ہے ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد حامد اور ایس ایچ او رحیم آباد اقبال نسیم نے عزیزاللہ گران سے مذاکرات کرکے 15روز کی مہلت مانگ لی ،شیر آباد ،اوگدے اور ملحقہ علاقوں کے مکین ویلج کونسل کے ناظم بخت رحیم کی قیادت میں سڑکوں پر نکل آئے ایم پی اے فضل حکیم بھی موقع پر پہنچ کر مظاہرین کے ساتھ شامل ہوگئے اور گندگی سے بھری ٹی ایم اے مینگورہ کی کئی گاڑیوں کو روک دیا جس پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد حامد اور ایس ایچ او رحیم آباد اقبال بھی پہنچ گئے ،ایم پی اے عزیزاللہ گران نے کہاکہ وہ کسی بھی صورت شہر بھر کی گندگی کو ان کے حلقہ میں لاکر دریائے سوات کے کنارے پھینکنے کی اجازت نہیں دیں گے کیونکہ اس سے دریا سوات کا پانی آلودہ اور فصلیں تباہ ہورہی ہیں جبکہ مکینوں کا بدبو سے بھی جینا محال ہوگیا ہے، واقعہ پر ایڈیشنل کمشنر محمد حامد نے انہیں یقین دلایا کہ پندرہ روز کے اندر اندر متبادل جگہ کا انتظام کرکے یہاں پر گندگی پھینکنے کا سلسلہ ختم کیا جائے گا جس پر ایم پی اے عزیز اللہ گران نے واضح کیا کہ پندرہ روز میں متبادل جگہ کا انتظام نہ کیا گیا تو وہ کسی گاڑی کو گندگی پھینکنے کی اجازت نہیں دیں گے

Swat RiverTMA