مسلم اُمہ کا اتحاد و اتفاق وقت کی ضرورت ہے،محمد امین

سوات (زما سوات ڈاٹ کام :10دسمبر2017ء )امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمدامین نے کہا کہ مسلم امہ کا اتحاد واتفاق وقت کی ضرورت ہے ۔مسلم حکمران القدس کی حفاظت کے لئے مؤثر آواز اٹھائیں ۔سوات میں گیس لوڈشیڈنگ اور پانی کی قلت بحران اختیار کرتا جارہا ہے ۔ گیس لوڈشیڈنگ اور پانی کی قلت کا فوری خاتمہ کیا جائے ۔کارکنان آنے والے الیکشن کے لئے کمر کس لیں ۔سوات میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہا رانہوں نے ادارہ الخدمت مینگورہ میں جماعت اسلامی زون پی کے 81کے اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجتماع میں خواتین ممبرسازی و تنظیم سازی مہم اور 16دسمبر ودودیہ ہال سیرت کانفرنس کے حوالے تیاریوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اجتماع سے زونل امیر حاجی عزیز الرحمان نے بھی خطاب کیا ۔امیر ضلع محمدامین نے کہا کہ جماعت اسلامی مسلم امہ کی ترجمان جماعت ہے ۔القدس کے حوالے ٹرمپ پالیسی کے خلاف ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھیں گے ۔نوجوان جماعت اسلامی کی جدوجہد میں اپنامثبت کردار شامل کریں ۔

Jamat islamiM amin