سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 05 مئی 2018ء) پاکستان مسلم لیگ کے سا بق اُمیدوار صوبائی اسمبلی حا جی جلا ت خان نے حلقہ PK-7 کے ٹکٹ سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔ ان کہنا تھا کہ پارٹی مفادات کی خاطر یہ اعلان کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی میں بے اتفاقی نہیں دیکھ سکتا۔ پار ٹی مفاد عزیز ہے۔ مسلم لیگ کیلئے پہلے سے زیا دہ جدوجہد کرنے کا عزم اورانجینئر امیر مقام پر مکمل اعتماد کرتا ہوں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن اور خصوصاً ضلع سوات کے کارکنان سے اپیل کرتا ہوں کہ آپس میں اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں، تاکہ پارٹی نقصان سے بچ سکے ۔