سوات ( زماسوات ڈاٹ کام ۔ 02 اکتوبر 2017 ء ) پی کے پچاسی سے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق امیدار صوبائی اسمبلی میاں شرافت علی نے باضابطہ طور پر مسلم لیگ سے علیدگی اختیار کرکے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے، میاں شرافت نے پی ٹی آئی رہنماوں کو بتایا ہے کہ امیرمقام نے شانگلہ سے آکر سوات کوہستان میں پارٹی کو یرغمال بنا دیا ہے۔ الیکشن 2018 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کراونگا اگر پارٹی نے ٹکٹ دیا تو پی ٹی آئی سے الیکشن لڑوں گا۔ اگر نہیں دیا تو پی ٹی آئی کے امیدوار کو کامیاب بنانے کیلئے اپنی توانائیاں بروئے کار لاونگا۔