سوات(زما سوات ڈاٹ کام/ایچ ایم کالامی:11اکتوبر2017ء) سوات کے حلقہ پی کے پچاسی سے مسلم لیگ ن کے اہم رہنما اور سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی میاں شرافت علی نے ن لیگ کو خیر باد کہہ دیا اور باقاعدہ طور پر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا،ذرائع کے مطابق میاں شرافت علی نے سوات سے تعلق رکھنے والے ممبران اسمبلی اور وزراء سمیت وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے ملاقات کی،انہوں نے باقاعدہ طور پر تحریک انصاف کا رکن منتخب ہونے کا اعلان کیا جبکہ شمولیت کا باقاعدہ اعلان مدین گراؤنڈ میں شمولتی جلسہ میں کریں گے جس میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک بھی شرکت کریں گے۔