سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔29جولائی 2017ء )پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنوں اور قائدین کا نواز شریف کی نا اہلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، پریس کلب سے نشاط چوک تک احتجاجی واک ، پی ٹی آئی اور عمران خان کے خلاف شدید نعرے بازی ، پی ٹی آئی کا جھنڈا جلا دیا ،نواز شریف کی نا اہلی 20 کروڑ عوام کے مینڈیٹ کیساتھ زیادتی ہے ، مظاہرے سے ضلعی ناظم محمد علی شاہ ، ضلعی صدر قیموس خان اور جنرل سیکرٹری انجینئر عمر فاروق کا خطاب ، سوات میں پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے نوازشریف نااہلی کے خلاف احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا ، ن لیگ کے سینکڑوں کارکنان سڑکوں پر نکل آئے اور زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرے کے قیادت ضلعی ناظم محمد علی شاہ ، ن لیگ کے ضلعی صدر قیموس خان ، جنرل سیکرٹری انجینئر عمر فاروق کررہے تھے ، جبکہ مظاہرے میں تحصیل کبل کے صدر عبدالغفور ، تحصیل نائب ناظم انجینئر حنیف خان ، ضلعی کونسلر سید افضل شاہ ، حاجی جلات خان ، فیروز شاہ خان ایڈوکیٹ ، عصمت علی خان ارشاد خان ، صادق عزیز اور مسلم لیگ ن کے یوتھ ونگ سمیت کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، انہوں نے سیاہ جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور شدید نعرہ بازی کی پریس کلب سے نشاط چوک تک جلوس نکالاگیا ، مظاہرین نے کتبے اور بینرز اٹھار رکھے تھے جس پر تحریک انصاف مخالف نعرے درج تھے ، نشاط چوک مینگورہ میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی ناظم محمد علی شاہ اور دیگر مقررین نے کہاکہ نوازشریف نا اہلی کسی بھی صورت قابل قبول نہیں اور ہم اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم جمہوری لوگ ہیں اور اس ملک میں آج جمہوریت کا قتل کیاگیا ہے