مسلم ہینڈ کی جانب سے یتیم اور بے سہارا سکول بچوں میں گرم ملبوسات تقسیم

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مسلم ہینڈ کی جانب سے یتیم اور بے سہارا سکول بچوں میں گرم ملبوسات تقسیم، مسلم ہین ڈ صوبہ خیبر پختونخوا کے ریجنل منیجر رحیم اللہ خان نے سکول میں زیر تعلیم سیکڑوں بچوں میں اشیاء تقسیم کیں،تفصیلات کے مطابق مسلم ہینڈ کی جانب سے کانجو میں مسلم ہینڈ سکول میں زیر تعلیم یتیم بچوں میں گرم رضائیاں اور دیگر گرم ملبوسات تقسیم کئے گئے اس سلسلے میں مسلم ہینڈ سکول کانجو میں ایک تقریب کا اہتمام ہوا

جس میں زیر تعلیم بچوں کے والدین کے علاوہ مسلم ہینڈ صوبہ خیبر پختونخوا کے ریجنل منیجر رحیم اللہ خان، سکول کے پرنسپل معراج خان، سوات کے سینئر صحافی غفور خان عادل سکول انتطامیہ اور مسلم ہینڈ سے وابستہ افراد نے شرکت کی اس موقع پر سکول میں زیر تعلیم یتیم اور بے سہارا بچوں میں گرم رضائیاں اور دیگر اشیاء تقسیم کی گئیں، سکول کے بچوں میں مذکورہ سامان تقسیم کرکے ان کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دی گئی اس طرح آر ایم خیبر پختونخوا رحیم اللہ خان نے سیکڑوں بچوں میں اشیاء تقسیم کیں

اس موقع پر ریجنل منیجر رحیم اللہ خان نے کہا کہ سوات میں مسلم ہینڈ کے زیر اہتمام دو سکولز بے سہارااور یتیم بچوں کومفت تعلیم دے رہی ہے کانجو اور مدین میں قائم ان سکول میں زیر تعلیم بچوں کی تمام ر اخراجات مسلم ہینڈ برداشت کر رہی ہے جبکہ 68 طلباء و طالبات کو ماہانہ 4300 روپے کے حساب سے سکالر شپ بھی دی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ مسلم ہینڈ 50 ممالک میں کام کر رہی ہے جبکہ سوات میں قدرتی آفات اور آئی ڈی پیز کے دنوں میں مسلم ہینڈ نے متاثرین کے ساتھ بھر پور تعاون کیا تھا اور اس طرح کار خیر میں مسلم ہینڈ بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

KidsMuslim HandSchoolwinter
Comments (0)
Add Comment