سوات (زما سوات ڈاٹ کام:25اپریل2018)سوات کیمسٹ اینڈ ایسوسی ایشن نے مطالبات منظورنہ ہونے کی صورت میں ہڑتال کا اعلان کردیا ،جائز حق کیلئے عدالت جائیں گے مگرحق سے دستبردارنہیں ہوں گے،اس حوالے سے سوات کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن کے صدر خواجہ رشید اقبال نے سوات پریس کلب میں اجلاس سے خطاب اور ضلعی ناظم محمدعلی شاہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداراورممبروں کے علاوہ سوات ٹریڈر فیڈریشن کے صدر حاجی عبدالرحیم بھی موجود تھے،ایسوسی ایشن کے صدر نے مزید کہاکہ سترسال سے وہ اپنے لائسنسوں پر فیس جمع کرتے چلے آرہے ہیں مگر اب حکومت نے فارم نو اور دس لائسنس کو ختم کردیا ہے اس حوالے سے ہم نے حکومتی اہلکاروں سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے اپیلیں اوردرخواستیں کیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی جس کے بعد ہم نے اپوزیشن سے رابطے شروع کردئے ہیں،انہوں نے کہاکہ ہمارے لائسنس ستر سال تک قابل قبول تھے مگر اب حکومت نے انہیں بلا جواز منسوخ کردیا جو سمجھ سے بالاتر ہے،انہوں نے کہاکہ ملاکنڈڈویژن میں ٹیکس نافذنہیں مگر اس کے باوجود بھی صوبائی حکومت ہم پر ٹیکس لاگوکرنا چاہتی ہے ،انہوں نے کہاکہ جائز حقوق کیلئے قانونی جنگ لڑیں گے اور ضرورت پڑنے پر ہڑتال کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے،اس موقع پر ضلعی ناظم محمد علی شاہ اور سوات ٹریڈر فیڈریشن کے صدر حاجی عبدالرحیم نے ان کے مطالبات کومنظورکرانے کیلئے اپنی طرف سے بھر پور تعاؤن کا یقین دلایا۔