سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔29اگست2017ء) معروف سماجی شخصیت اور سوات بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور سوات بار کو تاریخی ترقی دینے والے حضرت معاز ایڈووکیٹ نے این 29 اور پی کے 80 بارے اے این پی کے تکٹوں کیلئے درخواستیں باچا خان مرکز میں جمع کرادیں۔انہوں نے اے این پی کے سینئر رہنما عبدالطیف ایڈووکیٹ اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ باچا خان مرکز میں سردار حسین بابک کو کاغذات جمع کردئے۔جس کے بعد زما سوات ڈاٹ کام کو ٹیلیفون کے ذریعے بتایا کہ اگر سوات کے عوام نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا تو ان کے حقوق کیلئے ہر قسم قربانی سے دریغ نہیں کرونگا اس حوالے سے سوات بار کے معروف وکلاء نے بھی میڈیا کو بتایا کہ حضرت معاذ ایڈووکیٹ نے اپنے دور صدارت میں سوات بار میں جتنی ترقیاتی کام کئے ہیں وہ روز روشن کی طرح عیاں ہیں اور 46 سالہ تاریخ میں سوات بار نے اتنی ترقی نہیں کی تھی جتنی کہ حضرت معاذ ایڈووکیٹ کے دور صدارت میں ہوئی۔