سوات( زما سوات ڈاٹ کام:13جنوری 2017)ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ملاقات سے انکار،وکلاء برادری سراپا احتجاج بن گئے جبکہ ڈی سی کے تبادلے کا مطالبہ بھی کردیا گیا۔ ہائی کورٹ باراور سوات بار ایسو سی ایشنز کا مشترکہ اجلاس سیدو شریف گل کدہ باروم میں منعقدہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کورٹ بار کے صدر شمشیر علی ایڈوکیٹ ، سوات بار کے صدر مجاہد فاروق ایڈوکیٹ ، سابق صدر شمشیر علی خان میر خانخیل ایڈوکیٹ ، سابق صدر محمد زاہد خان ایڈوکیٹ ، سینئر وکیل علی حیدر بابا ایڈوکیٹ ، عبدالودودخان ایڈوکیٹ ، حق نواز ایڈوکیٹ ، اقبال عیسیٰ خیل ، اصغر علی خان ایڈوکیٹ سمیت دیگر وکلاء نے کہا کہ ڈی سی سوات نے ہائی کورٹ بار اور ڈسٹرکٹ بار کے نمائندہ وفد سے ملاقات کرنے سے انکار کرکے ملاکنڈ ڈویژن کے وکلاء برادری کی توہین کی ہے ،انہوں نے کہا وکلاء برادری سے ان کا رویہ ٹھیک نہیں تو عام لوگوں کے ساتھ انکا رویہ کیسا ٹھیک ہوگا، انہوں کہا کہ ڈپٹی کمشنر سوات کو فوری طور پر سوات سے تبدیل کیا جائے ، ڈپٹی کمشنر عامر آفاق اس پوسٹ کے اہل نہیں ہے ، وکلاء برادری نے کہا کہ صوبائی حکومت فوری طور پر نئے ڈپٹی کمشنر کو سوات میں تعینات کریں اور ایسے افسران کو سوات میں تعینات کرنے سے گریز کریں۔