سوات (زما سوات ڈاٹ کام:04 جنوری2017ء) ڈسٹرکٹ ایند سیشن جج ضلع قاضی سوات روف خٹک نے کہا ہے کہ بار اور بینچ کا میرے ایک سالہ پیریڈ میں مثالی تعلق رہا ہے ، جو آگے بھی اسی طرح رہے گا ،ان خیا لات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز سوات بار ایسو ایشن کے طرف سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،تقریب سے سوات بار کے صدر مجاہد فاروق ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا ، اس موقع پر ضلع میں تعینات تمام جوڈیشری افسران نے شرکت کی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی قاضی روف خٹک نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں یہ پہلے تعیناتی تھی اور یہاں جس طرح پیار محبت اور مہمان نوازی دیکھی ہے میں بذات خود بہت متاثر ہوں ، انہوں نے کہا کہ لیزان کمیٹی میں وکلاء اور دوسرے مسائل حل کرنے کیلئے ہم نے بھر پور کوشش کی ، اس کا نتیجہ یہ بھی رہا کہ جوڈیشری ورک انتہائی خوش اسلوبی سے ہورہا تھا ، اور انشاء اللہ یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہیگا۔