ملم جبہ انٹری فیس 20روپے کی بجائے 100روپے لینے پر سیاحوں کا احتجاج،ہوٹل انتظامیہ کیساتھ زبردستی

ملم جبہ (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 20 جون 2018ء) سوات کی وادی ملم جبہ میں نجی کمپنی کی جانب سے انٹری فیس 20روپے کی بجائے 100روپے لینے پر سیاحوں کا احتجاج ،سیاح بغیر انٹری فیس کے مالم جبہ داخل ہوئے تو ہوٹل انتظامیہ نے ہوٹل اور چیئرلفٹ بند کردی،پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی ،ذرائع کے مطابق سوات کے پرفضاء مقام مالم جبہ میں سیر وتفریح کیلئے آنے والے سیاحوں نے سم سنز کمپنی کی جانب سے انٹری فیس میں مبینہ طور پر اضافہ کرکے 100روپے کرنے پر سیاحوں نے احتجاج کیا اور زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی جس پر ہوٹل سیکورٹی نے انہیں رکنے کی کوشش کی مگر کامیاب نہ ہوسکے ،واقعے کے بعد ہوٹل انتظامیہ نے ہوٹل اور چیئر لفٹ کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیا ہے ا س سلسلے میں جب پولیس حکام سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایاکہ انتظامیہ کی جانب سے تاحال کسی قسم کی رپورٹ درج نہیں کرائی ہے۔

انتظامیہانٹریچیئر لفٹزبردستیسم سنفیسملم جبہہوٹل
Comments (0)
Add Comment