ملم جبہ میں زمین تنازعہ کے حل کیلئے اعلیٰ حکام نے اجلاس بلا لیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 06 نومبر 2018ء) سوات فارسٹ ڈویژن اور خیبر پختونخواسیاحت کارپوریشن کے درمیان سیاحتی مقام ملم جبہ کے قریب متنازعہ زمین کے مسئلے کو حل کرنے کے سلسلے میں گلکدہ سیدو شریف سوات میں اجلاس منعقد ہوا اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے کی اجلاس میں سیمن گروپ کے ڈائریکٹر وارس خان اورکنزرویٹر فاریسٹ محمد یوسف خان کے علاوہ جی ایم خیبر پختونخوا سیاحت کارپوریشن سجاد حمید، ڈائریکٹر ثقافت اجمل خان، اسسٹنٹ کمشنر چارباغ سوات، ڈی ایف اوسوات، تحصیلدار چارباغ سوات، نائب تحصیلدار سوات،ایس ایچ او مالم جبہ سوات ظاہر شاہ اور دیگر متعلقہ عملے نے بھی شرکت کی ڈپٹی کمشنر سوات نے دونوں جماعتوں کے نقطہ نظر کو سنا اور متعلقہ حکام کوفوری ہدایات جاری کیں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ متعدد خسرہ نمبروں کے فیلڈ پر توثیق اور نشاندہی کی جائے گی اسی طرح علاقے کے بزرگ ( 60 سال کی عمر) ترجیحی طور پر سابق پٹواریوںیا پولیس کے اہلکاروں کے توسط سے زمین کے روایتی استعمال کے بارے میں تحقیق کی جائے گی ڈی ایف اوکو بھی ہدایت کی گئی کہ اس بنیاد پر ایک تحریری بیان فراہم کیا جائے کہ آیا یہ سیاحت ریزورٹ ٹورزم کارپوریشن کے ذریعہ قائم کیا گیا تھااور یہ 1969ء سے 1979 ء تک ورکنگ پلان کا حصہ تھا اور اس زمین کی حیثیت کیا تھی1965 ء سے پہلے اور بعد ازاں کیا صورت بنی۔

اجلاستنازعہثاقب رضا اسلمڈی سی سواتزمینسواتملم جبہ
Comments (0)
Add Comment