ملوک آباد، چوری کی واردات، پولیس کا لاعلمی کا اظہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے نواحی علاقے ملوک آباد میں کشور نامی شخص کے گھر میں چوری کی واردات، چور تین تولے سونا، تیرہ ہزار روپے نقد، دو پستول اور بچوں کے استعمال کی اشیاء اور قیمتی کپڑے چرا کر لے گئے۔ مینگورہ پولیس میں رپورٹ درج کرانے کے باوجود پولیس نے واردات سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کشور نامی شخص کے گھر میں چوری کی واردات اُس وقت ہوئی جب گھر میں کوئی موجود نہیں تھا،اس حوالے سے جب مینگورہ پولیس اسٹیشن سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں واردات سے لا علمی کا اظہار کیا۔

MingoraThieves
Comments (0)
Add Comment