سوات (زما سوات ڈاٹ کام:18نومبر2017ء) امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمدامین نے کہا کہ پاکستان میں کرپٹ لوگوں کی حکمرانی کی وجہ سے غریبوں پر ترقی کے دروازے بند ہیں،جماعت اسلامی اقتدار میں آکر اسلامی نظام نافذ کریگی،ن خیالات کااظہا رانہوں نے بیاکن مٹہ میں شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر درجنوں افراد نے دیگر پارٹیوں سے استعفی دیکر جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ امیر ضلع محمدامین نے کہا کہ 2018الیکشن میں عوام سوچ سمجھ کر ووٹ استعمال کریں ،ملک میں تبدیلی تب آئیگی جب کرپٹ اور نااہل حکمرانوں سے نجات حاصل ہوگی ،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی قیادت ملک میں حقیقی تبدیلی لاسکتی ہے۔