ملک پر ہمیشہ چوروں کے ٹولے نے حکمرانی کی ہے،محمد امین

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:21اکتوبر2017ء)امیر جماعت اسلامی ضلع سوات سابق ایم پی اے محمدامین نے کہا کہ سپریم کورٹ کیسز سے ثابت ہورہا ہے کہ ملک پر ہمیشہ چوروں کے ٹولے نے حکمرانی کی ہے،ملک کی تقدیر تب بدلے گی جب عوام دیانتدار قیادت کا انتخاب کریں گے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے 29اکتوبر گراسی گراؤنڈ شمولیتی جلسہ کی تیاریوں کی سلسلے میں پانڑ اور محلہ شریف آبامینگورہ میں شمولیتی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع درجنوں نوجوان دیگر پارٹیوں سے مستعفی ہوکر جماعت اسلامی میں شامل ہوگئے ۔تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2018ء الیکشن میں جیت جماعت اسلامی کی ہوگی

Jamat islamiM amin