ملک کی سلامتی اور استحکام کیلئے ایماندار قیادت کی ضرورت ہے،محمود خان

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔08ستمبر2017ء )خیبر پختونخواکے وزیر کھیل وثقافت‘میوزیم وامورنوجوانان اور پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ریجن کے صدر محمود خان نے کہا ہے کہ ملک کی سلامتی اور استحکام کیلئے ایماندار قیادت کی ضرورت ہے جو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی صورت میں موجود ہے، انشاء اللہ2018کے عام انتخابات میں تحریک انصاف پورے ملک میں کلین سویپ کرے گی اور آئندہ مرکز سمیت چاروں صوبوں میں پی ٹی آئی کی حکومتیں قائم ہوں گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹانگارڈھیرئی مٹہ میں ایک شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں مختلف سیاسی پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان نے کہا کہ جھوٹ اور منافقت کی سیاست کادور گزر چکا ہے،اب عوام عملی کاموں پر یقین رکھتے ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت اپنے منشور پر عمل پیرا ہے اور سرکاری وسائل غریب عوام پر خرچ کررہی ہے، انہوں نے کہا کہ مخالفین کچھ بھی کرلیں پی ٹی آئی کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی ہم وقتی سیاست پر یقین نہیں رکھتے بلکہ غریب عوام کی بے لوث اور بلا امتیار خدمت اور ان کے مسائل ومشکلات حل کرنا ہی ہماری کامیابی کی دلیل ہے اس موقع پر انہوں نے علاقے کے پل کی تعمیر اور بجلی کی فراہمی کی سکیموں کی منظوری کا بھی اعلان کیا۔

Mehmood KhanPTi