سوات (زما سوات ڈاٹ کام:25اپریل2018) ملیریااور ڈینگی سے بچاؤ اور حفاظتی تدابیر کے حوالے سوات پریس کلب تک آگاہی واک ، محکمہ صحت کے افسران اور سکول بچوں کی بھر پور شرکت ، ملیریا مرض کی مفت تشخیص اور مفت علاج سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے عوام سے اپیل کی گئی ، واک کی قیادت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سوات ڈاکٹر غلام سبحانی نے کی ، ملیریا انسپکٹر سید محی الدین ، میل آفیسر ملیریا کنٹرول شارق جان ، ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹر سجاد احمد اور دیگر بھی موجود تھے ، واک کے شرکاء نے ملیریا اور ڈینگی سے بچاؤ اور حفاظتی تدابیر کے حوالے سے بینرز اور چارٹ اٹھا رکھے تھے ، سوات پریس کلب کے سامنے واک کے اختتام پر ڈی ایچ او ڈاکٹر غلام سبحانی اور ملیریا انسپکٹر سید محی الدین نے کہا کہ صحت کے مقررہ مراکز سے عوام ملیریا کے ٹیسٹ اور ادویات سے بالکل مفت استفادہ حاصل کریں ، گذشتہ سال عوام میں شعور اجاگر کرنے کے باعث کل 3800مریض کا مفت ٹیسٹ کیا گیا جس میں 3018مریض کا ٹیسٹ فازیٹو قرار دیا گیا اور ان کو مفت ادویات فراہم کی گئی ، انہوں نے کہا ہم نے آج یونیورسٹی آف سوات میں بھی واک اور سیمنار کا انعقاد کیا اور اس سلسلے میں یونیورسٹی کے طلباء نے بھی تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔