منگلور،گیس کی عدم فراہمی پر سوئی گیس عملے کے خلاف احتجاج و دھرنا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔25اگست 2017ء )سوات کے علاقے منگلور کی رہائشیوں کا علاقے میں گیس فراہم نہ کرنے پر سوئی گیس عملے کے خلاف احتجاج و دھرنا، گزشتہ روز منگلور کے رہائشیوں جن کے مظاہرے کی قیادت عمائدین علاقہ ن لیگ کے صدر شریف اللہ ،نائب صدرحاجی حبیب اللہ ،یوتھ کونسلر فلک ناز ،کونسلر سید نعمان علی ودیگر کررہے تھے نے سوئی گیس دفتر کے سامنے دھرنا دیتے ہوئے اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرہ بازی کی ، مظاہرین نے یہ بھی الزام لگایا کہ ان کی علاقے کے لئے سوئی گیس عملے میں مقامی شخص کی بجائے غیر متعلقہ شخص فرائض انجام دے رہا ہے لہذا اس کو تبدیل کیا جائے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ منگلور کے علاقے کو فوری طورپر گیس فراہم کیا جائے بصورت دیگر وہ پورے گاؤں کی لوگوں کے ہمراہ شدید احتجاج پر مجبورہ ہوں گے۔

GasManglawarProtest